تازہ ترین

افغان طالبان کےساتھ ہمدردی کےتعلقات ہیں،’جہادی محاذ‘صرف پاکستان ہے:مفتی نورولی محسود

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمدردی، خیرخواہی اور اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں ـ مزید کہا کہ ان کی حالیہ کامیابی تمام امت مسلمہ کی کامیابی ہے ـ

مفتی نور ولی محسود القاعدہ اور خطے میں دیگر عسکری گروپس کے ساتھ تعلقات کا جواب نفی میں دیا ـ

امیر ٹی ٹی پی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا ’جہادی محاذ‘ صرف پاکستان ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ـ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں پناہ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم اپنی سرزمین میں ہی رہ کر لڑ رہے ہیں ـ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے افغان طالبان کی کامیابیوں کو سراہا تاہم کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کیلئے کتنی مفید ثابت ہوتی ہیں، اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا ـ

مفتی نور ولی محسود نے ایک سوال کے یہ جواب میں حیران کن پیشن گوئی کی کہ وہ جلد ہی قبائلی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں ـ

یہ ٹی ٹی پی کے موجودہ امیر کی کسی بھی ٹی وی کو دیا گیا پہلا انٹرویو ہے ـ

مفتی نور ولی مولانا فضل اللہ کے بعد (2018ء) سے ٹی ٹی پی کے امیر ہیں اور ان کی آمد کے ساتھ پاکستان مخالف تقریبا آٹھ عسکری جماعتوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرکے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے