تازہ ترین

بنوں: چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال میں زچگی کے دوران خاتون جاں بحق ـ

بنوں: چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال میں زچگی کے دوران خاتون جاں بحق ـ

بنوں کے وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں غفلت ثابت ہونے پر 4 لیڈی ڈاکٹرز کو  نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن بنوں کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ 8 اگست کو بنوں کی رہاشی خاتون زرفانہ بی بی کو وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لایا گیا، لیکن بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہو گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر  وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ اسپتال بنوں کی 4 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال امان اللہ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کر دی گئی ہیں۔

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے