تازہ ترین

گوجرانوالہ میں زوردار دھماکہ، 9 افراد جاں بحق 7 زخمی ۔

گوجرانوالہ میں زوردار دھماکہ، 9 افراد جاں بحق 7 زخمی ۔

گوجرانوالہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سات زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، وین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث جی ٹی سڑک بلاک ہو گئی، ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین میں سلنڈر پھٹنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے