تازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکہ

کوئٹہ: (ٹرائبل نیوز) ذرائع کے مطابق دارالحکومت بلوچستان کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ کافی شدید تھا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا ـ

اب تک دھماکے کی نوعیت اور ہدف کا پتہ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے