تازہ ترین

پشاور، جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے چار حملے

آج جمعے کے روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے سیکیورٹی فورسز پر چار مختلف حملوں کا دعوا کیا ہے ـ

ایک حملہ دارالحکومت کے پی کے پشاور کے علاقے حیات آباد کارخانو مارکیٹ میں ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس موبائل بھی جزوی طور پر تباہ ہوا ـ

دوسرا حملہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بدر بریج میں فوجی پوسٹوں پر کیا گیا جس میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا، اس حملے میں چار فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ـ

دو حملے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوی ماموند کے علاقے ڈنڈو سر میں ہوئے جس میں سے ایک میں سنائپر کے ذریعے ایک فوجی مارا گیا جبکہ اسی مقام پر ایک اور حملے میں پاک فوج کا ایک جوان ہلاک ہوا ـ

ان تمام حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ رواں ماہ ایسا دو مرتبہ ہوا ہے کہ شدت پسندوں نے ایک دن میں چار حملے کئے ہیں ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے