تازہ ترین

مردان: پولیس موبائل پر دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع

مردان: پولیس موبائل پر دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو مردان کے چورہ تھانہ پولیس وین پر ٹارگٹڈ بم حملہ کیا گیا ہے جس میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس اہلکار اس دھماکے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں
مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ رات بارہ بجے کے قریب ہوا جو ایک دیسی ساختہ بم تھا جسے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا
علاقے کے لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد دیگر پولیس افسران بھی علاقہ پہنچ گئے ہیں اور سرچ اپریشن شروع کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے پریما کارڈ اور بال بیرنگ کے ٹکڑے بھی برامد ہوئے ہیں

ابھی تک کسی عسکری تنظیم نے اس کی ذمداری قبول نہیں کی ہے اور سیکیورٹی ادارے بھی اس کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کے بارے میں کنفرم معلومات نہ ہوسکی تاہم ٹرائبل نیوز کو ایک حکومتی ذرائع نے دو اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے