تازہ ترین

لیویز اہلکار نے اپنی سگی ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ دو بھائی اور بھابی فائرنگ سے شدید زخمی ـ

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں لیویز اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر ڈالا، جبکہ دو بھائیوں اور بھابی کو گولی مار کرشدید زخمی بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق نواحی علاقے جنگل پٹی سخا کوٹ میں لیویز اہلکار کا گھریلو تنازعہ پر گھر والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا، لیویز اہلکار امجد نے سرکاری بندوق سے فائرنگ کرکے اپنی والدہ اور بہن کو گولی مار کرقتل کیا جبکہ دو بھائیوں اور بھابی کو بھی گولی مارکر شدید زخمی کیا۔

پڑوسیوں نے لاشوں اور زخمی افراد کو درگئی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ـ

لیویز حکام کے مطابق ملزم اہلکار واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تحصیل درگئی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ملزم کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ لیویز کے مطابق واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا ابھی تک مزید معلومات سامنے نہیں آئیں ـ

اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں کہ سرکاری اہلکاروں نے اپنی وردی اور سرکاری بندوق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قتل کیے ہیں ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے