تازہ ترین

شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ـ

پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ـ

شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران مبینہ طور پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی ریپ کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ ايک اور حاملہ خاتون پر بھی ملزمان نے تشدد کیا۔

شیخوپورہ کے نواحی علاقہ مکی 525 میں 4 ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے، لوٹ مار کے دوران اہلخانہ کو کمرے میں بند کیا اور تشدد کرتے رہے، اس دوران ایک خاتون سے ملزمان نے مبینہ طور پر اُس کے بچوں کے سامنے اجتماعی ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دوسری حاملہ خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان 93 ہزار روپے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے ملزمان کیخلاف کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کيا ہے۔ پوليس نے ڈکیتی اور مبینہ ریپ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے