تازہ ترین

دیر لوئر: پولیس گاڑی پر بم دھماکے میں 4 اہلکار ہلاک و زخمی ۔

لوئر دیر: پولیس کے مطابق آج صبح ضلع لوئر دیر کے تحصیل لعل قلعہ کے کے بشگرام روڈ پر ایلیٹ فورس کی تین موبائل وینز معمول کے گشت پر تھیں کہ اسی دوران دارو جبگی گاؤں کے قریب ان پر پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس میں موجود چار اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ناصر خان، سپاہی محمد اسلام، سپاہی حیات زادہ اور سپاہی باروز خان زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق چاروں اہلکارو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں حالت بگڑنے کے ساتھ پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی اس قسم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ شب کراچی میں بھی نامعلوم افراد نے شادی میں جانے والے ایک ٹرک پر دستی بم سے حملہ کر دیا تھا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے خاندان کے تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جاں بحق ہونے والے تمام افراد خواتین اور بچے تھے۔

اسی طرح دیر میں بھی چند ہفتے پہلے پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔ ڈی آئی خان میں بھی گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کسٹم کے چار اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

دوسری جانب مذکورہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں چار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے