تازہ ترین

حیات آباد: پولیس وین پر گرنیڈ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق متعدد زخمی ـ

حیات آباد: پولیس وین پر ہینڈ گرینیڈ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق متعدد زخمی ـ

پشاور:(ٹرائبل نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس وین پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی  ہوگئے ـ

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کارخانوں مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے حملہ کردیا جس  میں ایک پولیس  حوالدار ابن امین جان بحق جبکہ دیگر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں موبائل انچارج جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تاہم حملہ آور جائے وقوعہ سے بااسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، تاہم گزشتہ کئی مہینوں سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں واضح تیزی دیکھنے کو ملی ہیں، جس میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے