تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں فوج اور پولیس پر حملے

آج اتوار کی صبح جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے زانگاڑا میں پاک فوج پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ـ

حملہ شرکائے گاؤں میں فوجی پوسٹ پر کیا گیا جس میں چار فوجی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ مسلح حملہ آور فرار ہونے میں ناکام ہوگئے ـ

دوسری جانب لدھا ہی کے علاقے بدر بریج میں پولیس وین پر بم دھماکے کی صورت میں کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا اور پولیس وین تخریب کا نشانہ بنی ـ

دونوں حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے چینل پر جاری ایک خبر میں قبول کی ـ

واضح رہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران جنوبی وزیرستان میں تقریبا 15 حملے ہوئے ہیں جن میں دسیوں سیکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور انہیں مالی نقصان بھی پہنچا ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے