تازہ ترین

افغانستان کو اس حال پر نہ چھوڑا جائے، جنگی حالت پر کرکٹر راشد خان بول پڑے

موجودہ حالات کو ’ابتری‘ قرار دیتے ہوئے افغان کرکٹر راشد خان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کو اس کیفیت میں نہ چھوڑا جائے۔

منگل کے روز مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ جذباتی پیغام میں افغان کرکٹر نے ملکی صورتحال کا ذکر کیا تو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے پرتشدد واقعات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کا ذکر بھی کیا۔

راشد خان نے بین الاقوامی سربراہان مملکت درخواست کی ہے کہ ان کے ملک کو انتشار اور افراتفری کے ماحول میں تنہا نہیں چھوڑا جائے۔

افغان کھلاڑی نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ’میرا ملک افراتفری کا شکار ہے، ہزاروں معصوم لوگ بشمول بچوں اور خواتین ہر روز شہید ہورہے ہیں اور ان کے املاک تباہ ہورہے ہیں۔ ہزاروں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو افراتفری کے ماحول میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ افغانوں کو مارنا اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کیا جائے۔ ہم امن چاہتے ہیں۔‘

22 برس کے راشد خان افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا مستقل حصہ اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیں۔

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے