تازہ ترین

افغانستان میں پاکستانی طالبان نہیں ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

کابل: (ٹرائبل نیوز) آج منگل کی شام افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس تھی، یہ ان کی دوسری پریس کانفرنس تھی ـ

کانفرنس میں ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سوال کے جواب میں کہا افغانستان میں پاکستانی طالبان نہیں ہیں اور وہ اپنی زمین کو کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے ـ

اس سے قبل بھی بار بار طالبان کے مختلف شعبوں کے ترجمانوں سے یہ سوال کیا گیا تھا ـ

پریس کانفرنس میں مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی افواج 31 اگست تک نکل جائیں، بصورت دیگر وہ اپنی سیکیورٹی کے ذمہ دار خود ہوں گے ـ

انہوں نے کہا کہ تعلیمی و صحی سرگرمیاں بحال ہیں اور ذمہ داران سے کہا کہ وہ اپنے کاموں کی طرف متوجہ ہوجائیں ـ

مجاہد نے پنجشیر کے بارے میں کہا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ امید ہے کہ یہ مسئلہ جنگ کے بغیر حل ہوجائے گا تاہم ضروت آنے پر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں ـ

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جلد ہی ٹریفک، بنکوں اور کابل ایئرپورٹ کے مسائل پر قابو پالیں گے ـ

ایک اہم سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے امیر شیخ ہیبت اللہ منظر عام پر آجائیں گے ـ

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے