تازہ ترین

اشرف غنی نے 7 سال تک افغانستان کو نجی جاگیر کی طرح چلایا ، عمر زاخیلوال

اشرف غنی نے 7 سال تک افغانستان کو نجی جاگیر کی طرح چلایا ، عمر زاخیلوال

کابل: افغانستان کے سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان میں تعینات سابق سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے افغان صدر اشرف غنی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے 7 سال تک افغانستان کو نجی جاگیر کی طرح چلایا، اختیارات کے غلط استعمال سے اپنے اقتدار کو مزید 5 سال طول دیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا وہ ریاستی بقا کے لیے لڑ رہی ہیں یا اشرف غنی کے اقتدار کے لیے؟، درجنوں اضلاع اور صوبائی دارالحکومتوں کا بغیر مزاحمت طالبان کے کنٹرول میں جانا اسی تذبذب کو ظاہر کرتا ہے۔

سابق افغان سفیر کا کہنا ہے کہ طالبان کئی بار اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اشرف غنی کے بغیر امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اشرف غنی اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، طالبان افغانستان کے 34 میں سے 18 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں اور مرکزی دارالحکومت کابل سے صرف 50 کلومیٹر کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

ایڈمن کے بارے میں admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے